بجلی اور گیس کے بعد ملک میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا

بجلی اور گیس کے بعد ملک میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد: ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے اور پاکستان کے آبی ذخائر میں پانی کی کمی 97 فیصد ہو گئی ہے، تربیلا ڈیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے تو منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ارسا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں پانی کے بحران نے 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس وقت صوبوں کو 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ 
ارسا کے مطابق پاکستان کے دریاوں میں 56 فیصد کم پانی آ رہا ہے اور دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ 
گزشتہ سال ان دنوں دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک جبکہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔ تربیلا ڈیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے اور اب منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ارسا کے مطابق صوبہ سندھ اور کے پانی کی طلب 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے جبکہ پنجاب کے پانی کی طلب 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے لیکن دونوں صوبوں کو 60,60 ہزار کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔ 
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چناب اور جہلم سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دریا ہیں جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی کمی کے باعث منگلا ڈیم آدھا بھی نہیں بھر پائے گا اور خدشہ ہے کہ منگلا ڈیم میں ربیع سیزن کیلئے بھی پانی نہیں ہو گا۔

مصنف کے بارے میں