بینکوں کی لاپروائی ،سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی مشکل 

بینکوں کی لاپروائی ،سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی مشکل 
سورس: File

اسلام آباد: سرکاری حج سکیم کے تحت کئی عازمین حج کو بینکوں کی لاپروائی کے باعث مشکلات کا سامنا  ہے۔ حج فلائیٹس کل چھ جون شروع ہورہی ہیں مگر بعض عازمین کا ڈیٹا بینکوں نے اپ لوڈ نہیں کیا  ۔

نیو نیوز کے مطابق حج سکیم میں  عازمین کی کم تعداد کے باوجود   شہریوں کو مسائل کا سامنا  ہے۔ پیسے جمع کرا دیئے ، قرعہ اندازی میں نام بھی آگیا مگر بینکوں کے ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے سے عازمین ناکام شو ہورہے ہیں ۔بینکوں کی طرف سے پیسے جمع کرانے والے عازمین کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا گیا ۔

بینکوں کی نااہلی کے باعث خدشہ ہے عازمین حج  نام قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے باوجود نہیں جا پائیں گے ۔رقم جمع کرانے کی رسیدیں موجود، عازمین اور ان کے اہل خانہ رقم واپسی کی اپیل کرنے لگے ۔وزارت مذہبی امور نے عازمین کی پریشانی کا ذمہ دار بینکوں کو قرار دے دیا ۔

مصنف کے بارے میں