لانگ مارچ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سپیکر کے پاس استعفوں کی تصدیق کیلئے نہیں جائیں گے: شیخ رشید 

لانگ مارچ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سپیکر کے پاس استعفوں کی تصدیق کیلئے نہیں جائیں گے: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کل سپیکر کے پاس استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں جائیں گے۔ 

  

پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کے بعد بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نےکہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس ملک میں کچھ اور ہی ہو گا۔اجلاس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو حکمت عملی بنا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے سوا کسی  قسم کے  کوئی مذاکرات نہیں کر رہے ۔لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی سوچ رہے ہیں  ۔فی الحال کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کو نہیں مانتے اس لیے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں