روٹ کی تاریخ ساز اننگز، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی 

روٹ کی تاریخ ساز اننگز، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی 
سورس: File

لندن: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ مرد بحران اور مرد میدان جو رُوٹ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان انگلینڈ نے 216 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی، جو روٹ نے اپنے تجربہ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 26ویں سنچری مکمل کی۔

 ٹیسٹ کیریئر کے 10ہزار رنز مکمل کرنے والے سابق کپتان نے وِننگ شاٹ بھی کھیلی۔ وہ 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اسی شاندار اننگز پر وہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

پانچ وکٹ کی جیت سے انگلش ٹیم نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی کامیابی سمیٹ لی۔

مصنف کے بارے میں