پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے
سورس: File

اسلام آباد: آلودگی کے خطرات اجاگر کرنے کیلئےپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے۔

یوم ماحولیات پراس سال کا بنیادی موضوع ''پلاسٹک کی آلودگی کا حل'' ہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے  وزیراعظم ہاؤس کو پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یوم ماحولیات پر آلودگی پر قابو پانے کیلئے عالمی اقدام پر زور دیا ہے ۔

یو م ماحولیات پر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے لیے پر عز م ہے۔ 

مصنف کے بارے میں