وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے دورے کے دوران ترک صدر اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں  بھی کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردورہ ترکیہ کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ روز ترکی کے سرکردہ کاروباری گروپوں کے سربراہوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں، میں نے زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر اس سال 31 مئی کو پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی سامان کے تاریخی معاہدے کے فعال ہونے کے بعد باہمی تعاون کے دلچسپ مواقع سامنے آئے۔

a3d14c43cc6552329783b35539a8667c

شہباز شریف نے کہا کہ اگلے 3 سالوں میں دوطرفہ تجارتی حجم کو سالانہ 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بہت حد تک قابل حصول ہے۔ موجودہ شراکت داریوں کو بڑھانے اور نئے منصوبوں کے قیام میں ترکی کی کاروباری برادری کی قابل فہم دلچسپی پا کر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم سے ترکیہ کے سابق نائب وزیراعظم دولت باھچیلی،ایران کےاول  نائب صدر اور ازبکستان کے صدر نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں