پاکستان تحریک انصاف کی دو خواتین رہنماؤں کی پارٹی سے راہیں جدا

پاکستان تحریک انصاف کی دو خواتین رہنماؤں کی پارٹی سے راہیں جدا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سبین گل  اور ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

سبین گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے اور  وہ کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہیں۔انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ  بریسٹ کینسر کی مریضہ ہیں اور سیاست  کو مزید جاری نہیں رکھ سکتیں۔

 تحریکِ انصاف کی ملتان کے صوبائی حلقے پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے بھی  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے بیان میں دفاعی تنصیبات پر حملوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی۔ 9 مئی کے واقعات کی  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریکِ انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔

مصنف کے بارے میں