امپورٹڈ لگژری آئٹمز، 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

امپورٹڈ لگژری آئٹمز، 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: آئندہ مالی سال بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان۔

 ذرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے۔ امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگی ہو گی۔ امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو گا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہنے سے 55 ارب آمدن متوقع ہے۔ امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔

ذرائع کے مطابق امپورٹڈ میک اپ سامان، امپورٹڈ لپ اسٹک، مسکارے اور فیس پاؤڈر پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا، بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائیرز پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس رہے گا جبکہ امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس  25 فیصد رہے گا۔

امپورٹڈ برانڈڈ شوز، خواتین کے امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ سن گلاسز اور پرفیومز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد رہے گی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق امپورٹڈ انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز، امپورٹڈ بسکٹ اور بیکری آئٹمز، امپورٹڈ چاکلیٹ، کینڈی، امپورٹڈ جام، جیلی اور مانیونز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔ جبکہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر سیلز ٹیکس  25 فیصد رہے گا۔

امپورٹڈ پرائیوٹ اسلحہ پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا، امپورٹڈ دراوزوں اور کھڑکیوں، امپورٹڈ باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان پر سیلز کی شرح 25 فیصد برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق امپورٹڈ کارپٹس اورغلیچے، موسیقی کے امپورٹڈ آلات، امپورٹڈ لگژری برتنوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا جبکہ امپورٹڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہے گی۔

مصنف کے بارے میں