سفارتی تعلقات کی بحالی ،سعودی عرب  میں ایرانی سفارتخانہ کل کھل جائے گا

سفارتی تعلقات کی بحالی ،سعودی عرب  میں ایرانی سفارتخانہ کل کھل جائے گا

تہران:ایران نے کل سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق کر دی ہے۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران اور سعودی عرب نے سفارت خانہ کھولنے پر اتفا ق کیا ہے۔ 

 تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں ایرانی سفارتخانہ  کل  کھول دیا جائے گا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کو جدہ میں ایرانی قونصل خانہ اور او آئی سی دفتر بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔  ایران گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔


 کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مارچ میں ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی چین کی معاونت سے ہوئی 

مصنف کے بارے میں