شہریار آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی قرار 

شہریار آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی قرار 

اسلام آباد:شہریار آفریدی کی گرفتاری غیر قانونی قرار  دے دیاگیا۔ عدالت نے  پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمود طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔ 

عدالت نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔  فیصلے میں کہا گیا گرفتاری کے وقت مجسٹریٹ کی جانب سے نظر بندی احکامات جاری نہیں ہوئے تھے۔ شہریار آفریدی اپنے خلاف پہلے سے درج کرمنل کیسز میں گرفتار تصور ہوں گے، شہریار آفریدی کے خلاف مقدمات میں تفتیشی افسر پٹیشنر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں۔

عدالت نے شہریار آفریدی سے گرفتاری کے وقت لیا گیا موبائل فون بھی واپس کرنے کا حکم دیاہے ۔  شہریار آفریدی کو 7 جون تک متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے کے بیان پر اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ بھی فیصلے میں شامل کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں نہیں، سکیورٹی وجوہات پر الگ وارڈ کے سیل میں رکھا گیا۔

مصنف کے بارے میں