آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا

 لاہور:  سپر لیگ کی سپر جنگ کیلئے سیٹی آج بجے گی، کاونٹ ڈاون شروع، صرف کچھ گھنٹے انتظار، پھر ہو گی چھکوں چوکوں کی برسات،کس کے سر سجے گا تاج؟شائقین کرکٹ دیکھنے کو بے قرار۔

گلیڈی ایٹرز کا وار۔ کرے گا زلمی کا شکار۔کوئٹہ کے دیوانوں کو سرفراز الیون کی جیت کا یقین۔ دوسری جانب پشاور والوں نے ڈیرن سیمی کو بھی لالہ بنا لیا۔ فائنل جیتنے کے بعد ڈیرن سیمی کو خان کا خطاب دینے کا اعلان.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،فائنل میں پشاور کے 4، کوئٹہ کے 5 غیرملکی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے.
پی ایس ایل کا جنون,سبی میلے کے شرکا بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر،میوزیکل شو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے نعرے,مختلف شہروں سے کرکٹ کے دیوانے لاہور پہنچ گئے۔رینجرز اور پولیس کی جاق و چوبنددستے تیار۔

پنجابی,پختون,سندھی ہو بلوچی یا ہو بلتستانی۔ قذافی اسٹیڈیم میں سب ہوں گے پاکستانی۔نعرے لگیں گے, ہوگا ہلہ گلہ اورشور شرابہ۔زلمی جیتیں یا گلیڈی ایٹرز۔ جیت ہوگی پاکستان کی.

قذافی اسٹیڈیم کے گردسکیورٹی حصار قائم۔فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کا پٹرز تیار,وزیراعلی پنجاب کاگراونڈ کا دورہ۔انتظامات کا جائزہ لیا۔پاک فوج, رینجر زاور پولیس کے جوانوں نے کنٹرول سنبھال لیا