ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما پر فون کالز ٹیپ کرنے کا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما پر فون کالز ٹیپ کرنے کا الزام

امریکہ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔


صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ٹویٹ کی ذریعے کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں میری جیت سے ایک ماہ قبل میرا ’فون ٹیپ کیا‘۔ کچھ نہیں ملا، یہ مشتبہ کارروائی ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل عدالت نے فون ٹیپ کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔تاہم امریکی صدر نے اپنے اس دعوی کو صحیح ثابت کرنے کے لیے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں یا انھوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس عدالتی فیصلے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔