ملتان میں مقتول کے لباس پر 'داعش الباکستانی' کے الفاظ کی تحریر درج

ملتان میں مقتول کے لباس پر 'داعش الباکستانی' کے الفاظ کی تحریر درج

 ملتان میں دو سال قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے لباس پر 'داعش الباکستانی' کے الفاظ تحریر تھے۔ تفصیلات کے مطابقمقتول کی لاش ملتان میں پرانے شجع آباد روڈ پر کاٹن ریسرچ سینٹر کے قریب سے ملی، اس کے جسم پر گولیوں کے نشان موجود تھے۔

33 سالہ عمر مجیب جیلانی کو گارڈن ٹاؤن میں قائم اس کے گھر سے دفتر جاتے ہوئے 16 جون 2014 کو 7 مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

لاش سیاہ رنگ کے پلاسٹ کے تھیلے میں موجود تھی جبکہ مقتول کے جسم پر امریکی فوجی جیل گوانتانا موبے میں قیدیوں کو پہنائے جانے والے لباس سے مماثل اورنج رنگ کا لباس موجود تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مقتول کے لباس پر سیاہ رنگ سے 'داعش الباکستانی'، 'انسپکٹر عمر مجیب جیلانی' اور 'تاریخ اغوا (16 جون 2014)' کے الفاظ تحریر تھے۔

بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مقتول کو 5 گولیاں ماری گئی۔مقتول کی نماز جنازہ ضلع مظفر آباد کی جوتائی تحصیل میں کوٹلہ رحیم علی شاہ میں ادا کردی گئی۔