پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 شیڈول میں تبدیلی

 پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 شیڈول میں تبدیلی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بعد قومی کھلاڑی اپنی پرفارمنس کا جادو ویسٹ انڈیز کے خلاف چلائیں گے۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 کے بجائے 4 ٹی 20 میچز کھیلے گا۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گا۔ٹی 20 میچز 26 مارچ، 30 مارچ، یکم اپریل اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں