کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں 5 غیر ملکیوں سمیت 6 متبادل کھلاڑی شامل کرلئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں 5 غیر ملکیوں سمیت 6 متبادل کھلاڑی شامل کرلئے

لاہور:پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں 5 غیر ملکیوں سمیت 6 متبادل کھلاڑی شامل کرلئے ، پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے تک سب سے پہلے رسائی حاصل کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل کے لئے 5 غیرملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے ہیں،متبادل کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقا کے مورنی وین وائک، زمبابوے کے شان اپروین اور الٹن چیم گمبورا اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمریت شامل ہیں جب کہ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ اعزازچیمہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے قواعد و ضوابط کے تحت کوئی بھی ٹیم میچ کیلئے صرف 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرسکتی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب فائنل میچ کے لئے فائنل کئے گئے 5 ناموں میں سے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔