کم جانگ نیم کا قتل،ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

کم جانگ نیم کا قتل،ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

کوالالمپور: ملائیشیا نے شمالی کوریا کو سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا اسکی وجہ شمالی کوریا کے حکمران کے سوتیلے بھائی کا قتل ہے یہ قتل ملائیشیا میں کیا گیا تھا،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اگلے 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
کم جانگ نیم کے قتل کی تحقیقات پر شمالی کوریا کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر معافی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 'شمالی کورین سفیر کی ملک بدری ملائیشین حکومت کے اس خدشے کا اظہار ہے کہ ملائیشیا کو شاید غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا پیانگ یانگ میں تعینات اپنے سفیر کو بھی وطن واپس بلا چکا ہے۔یاد رہے کہ 13 فروری کو شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کے سوتیلے بھائی کم جانگ نیم کی کوالالمپور کے ایئرپورٹ پر اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی تاہم طبی امداد کی فراہمی کے دوران ہی وہ چل بسے تھے۔۔انہوں نے طبی امداد فراہم کرنے والوں کو بتایا تھا کہ کسی نے ان پر اسپرے کیا۔
بعد میں ہونے والی تحقیقات کے مطابق کم جونگ نیم پر کوئی کپڑا ڈالا گیا تھا بعد ازان پتا چلا کم جونگ کو قتل کرنے کے لیے وی ویکس نامی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے اس خطرناک کیمیکل کی چند بوندیں انسانی جان کے ختم کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں