پی ایس ایل کے فائنل میں عمران خان شرکت نہیں کریں گے

پی ایس ایل کے فائنل میں عمران خان شرکت نہیں کریں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔فائنل میچ دیکھنے کے لیے کرکٹ شائقین کے علاوہ دنیا بھر کی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

تاہم پاکستان کی معروف شخصیات میں شیخ رشید سب سے آگے ہیں جنہوں نے صرف500والی ٹکٹ خریدی ہے ۔ شیخ رشید کا کہناہے کہ وہ عوامی بندے ہیں اور عوام میں رہنا پسند کرتے ہیں ،

مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کے بارے میں مصدقہ اطلاعات آئی ہیں کہ وہ فائنل میچ میں شرکت نہیں کررہے ۔ 

گزشتہ روز تک پی ٹی آئی کے چئیرمین کی شرکت کے بارے میں ہا ں اور ناں کی صورحال تھی مگر آج ذرائع نے واضح کر دیاہے کہ وہ عمران خان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

دیکھتے ان کے علاوہ کون کون سی شخصیات فائنل میچ دیکھنے آئیں گی ۔