رمیز راجہ نے بھی پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کر دیا

رمیز راجہ نے بھی پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا۔ کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی اس ایونٹ کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونا بڑی بات ہے اور لاہور میں فائنل کا انعقاد پرامن پاکستان کا پیغام دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا دو چھوٹے صوبوں کی ٹیموں کا فائنل میں آنا خوش آئند ہے۔ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے اپنے پلیئرز کے ساتھ اچھا تعلق قائم رکھا اور فائنل میں میری سپورٹ پشاور زلمی کی ٹیم کو ہے۔

رمیز راجا نے کہا ویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ کے سپر اسٹار اور اچھے انسان ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی بہت اچھی ہے جبکہ ویوین رچرڈز کی موجودگی ٹیم کا مورال بلند کر دیتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں