پاکپتن: سی ٹی ڈی کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں انسپکٹر شہید

پاکپتن: سی ٹی ڈی کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں انسپکٹر شہید

پاکپتن: پاکپتن کے قریب دریا کنارے چھپے بزدل دشمنوں کے تعاقب کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پاکپتن کے ڈی او انسپکٹر فدا حسین شہید جبکہ ڈی ایس پی اقبال جوئیہ اور ایک اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد اور ساہیوال سے پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بعض کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہید انسپکٹر فدا حسین کا جسد خاکی ساہیوال منتقل کر دیا گیا اور انہیں فیصل آباد کے علاقے سمندری میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں