اسٹیڈیم کے دروازے پونے پانچ بجے بند کردیے جائیں گے

اسٹیڈیم کے دروازے پونے پانچ بجے بند کردیے جائیں گے

لاہور: چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نےکہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے شام 5 بجکر 45 منٹ پر بند کر دیے جائیں گے۔ ٹکٹ ہولڈرز شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ  معذور افراد اور طالبات کے لیے مفت ٹکٹس کا بھی  دیئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نےکہا کہ وقت پر پہنچنے کے لیے شائقین جلد سے جلد اسٹیڈیم کے لیے نکلیں۔