ارشد خان چائے والا فائنل میں شائقین کرکٹ کو چائے پلائے گا

ارشد خان چائے والا فائنل میں شائقین کرکٹ کو چائے پلائے گا

لاہور :پی ایس ایل کا جادو واقعی سر چڑھ کر بو ل رہاہے ۔ چائے والے کو تو سب جانتے ہی ہو ں گے ۔ جناب کو ٹکٹ تو نہیں ملی تاہم اس نے شائقین کرکٹ کو چائے پلانے کا اعلان کر دیاہے ۔

ارشد چائے والا کا کہناہے کہ وہ سٹیڈیم کے اندر تو نہیں جا سکے تاہم وہ سٹیڈیم کے باہر چائے کا وقتی ڈھابہ لاگائیں گے اور آنے والے شائقین کو چائے ضرور پلائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ باقی چیزوں کے ساتھ میری گرماگرم چائے سے بھی لطف اندوز ہوں ۔اس مقصد کے لیے انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے فائنل کے دن سامنے چائے بیچنے کا اعلان کیا ہے ۔