شاہ سلمان کو الوداع کرنے انڈونیشیا میں عوام کا سمندر امڈ آیا

شاہ سلمان کو الوداع کرنے انڈونیشیا میں عوام کا سمندر امڈ آیا

ریاض :خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے تاریخی دورہ ایشیا کے دوران وہاں کی حکومتوں اور عوام نے معزز مہمان کا جس والہانہ محبت سے استقبال کیا اسی محبت کے جذبات کے تحت شاہ سلمان کو اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے مہمانوں کو الوداع بھی کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جب شاہ سلمان رخصت ہونے لگے تو عوام الناس کا ایک جم غفیر انہیں الوداع کرنے سڑکوں پر امڈ آیا۔انڈونیشیا میں شاہ سلمان کے الوداع کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام کے پرجوش نعروں میں الوداع کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں سڑک کے دونوں کناروں پر شاہ سلمان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لیے ہزاروں مرود،خواتین اور بچے جمع ہیں۔


اس ویڈیو میں انڈونیشیا کے عوام نے شاہ سلمان کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے اس سے ان کی سعودی عرب کے ساتھ محبت وعقیدت کا برملا اظہار ہوتا ہے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دورے سے چالیس سال پیشتر ان کے بھائی شاہ فیصل بن عبدالعزیز مرحوم نے ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔ گذشتہ بدھ کو شاہ سلمان انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتا پہنچے۔ قبل ازیں انہوں نے ملائیشیا کا دورہ کیا۔ دونوں مسلمان ممالک کی حکومتوں اور عوام نے شاہ سلمان کا والہانہ استقبالہ کیا ہے۔

0b0c2097c38111b0b2f2f371d21c89ba