فون کی نگرانی کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے جھوٹے ہیں‘با ر اک اوباما

فون کی نگرانی کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے جھوٹے ہیں‘با ر اک اوباما

واشنگٹن:سابق امریکی صدربا ر اک اوباما کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فون کالز کی نگرانی کے الزامات بالکل جھوٹے ہیں۔سابق صدر اوباما کے ترجمان کیون لوئس کا کہنا تھا کہ نہ تو صدر اوباما اور نہ ہی ان کی انتظامیہ کے کسی اہلکا ر نے کبھی کسی امریکی شہری خفیہ نگرانی کا کوئی حکم جاری کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔

تاہم امریکی صدر نے اپنے اس دعویٰ کو صحیح ثابت کرنے کے لیے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں یا انھوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس عدالتی فیصلے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ ٹیم میں شامل بعض ارکان کے مشتبہ طور پر روسی حکام کے ساتھ روابط کی نگرانی کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے تو وارنٹ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں اکتوبر میں اسے منظور کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا بعد میں اسے مکمل تحقیقات میں تبدیل کیا گیا تھا۔فون کالز ٹیپ کرنے کے الزام کے حوالے سے سابق امریکی صدر براک اوباما نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔