کرن جوہر جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

کرن جوہر جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر جو کہ اپنی فلموں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں  انہوں نے اپنے باپ بننے کا اعلان کیا ہے جس سے پوری انڈسٹری حیران ہو گئی کیونکہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔ کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دو بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر فلمی ستاروں نے انہیں مبارکباد کے پیغام بجھوائے اور ان کے بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرن جوہر نے اپنی زندگی میں ان دو بچوں کے اضافے کو خوش گوار خوشی قرار دیتے ہوئے کہا وہ ان بچوں کی خود پرورش اور ان کی زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے۔ کرن جوہر کے جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہے۔

8535d5219cbf641f756ad3ef395c2a96

کرن جوہر نے ان دونوں کا نام اپنے والدین کے نام سے جوڑ دیا ہے۔ بیٹے کا نام یش اور بیٹی کا روحی رکھا ہے جو ان کی ماں کے نام سے مماثلت رکھتا ہے۔

واضح رہے کرن جوہر کے یہ دونوں بچے گزشتہ ماں سروگیٹ یعنی کرائے کی ماں کے ذریعے پیدا ہوئے ہیں۔ ان دونوں بچوں کی پیدائش بھی اندھیری ہسپتال میں ہوئی جہاں شاہ رخ کے تیسرے بیٹے ابراہم کی ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں