ٹرمپ کے حق میں 28امریکی شہروں میں ریلیاں

ٹرمپ کے حق میں 28امریکی شہروں میں ریلیاں

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریلیوں کے بعد اب ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں اّگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکا بھر میں 28 مختلف چھوٹے بڑے شہروں صدر کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اس وقت صدر کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹرمپ نے نوکریاں دینے کا وعدہ کر رکھا ہے، اس کے علاوہ وہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔