وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے

 وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر (پیر کو )کویت جائیں گے جہاں ان کی امیرکویت سمیت اعلی قیادت سے ملاقات ہوگی۔ذرائع وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر آج (پیر کو) کویت روانہ ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی امیر کویت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سکیورٹی، تجارت اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوگی۔