ٹی 20 میچ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا: وسیم اکرم

ٹی 20 میچ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا: وسیم اکرم

لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فائنل میچ لاہور میں ہونے سے پورا پاکستان پرجوش ہے اور آج صبح ہی لاہور پہنچا ہوں۔انہوں نے کہا سرفراز کی کپتانی مثبت ہے اس کا اسٹائل بہت پسند ہے۔ ٹی 20 میچ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا۔ پشاور زلمی کے انٹرنیشنل پلیئرز اُن کے ساتھ ہیں اس لیے انکو فائدہ ہو گا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا ڈیرن سیمی کا تجربہ بہت زیادہ ہے کیونکہ ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز دو ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ میچ میں ہوا میں نمی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن 8 بجے کے بعد ہوا میں نمی دونوں ٹیموں کے لیے برابر ہو گی۔

وسیم اکرم نے کہا قذافی اسٹیڈیم سے بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ 1987 کا سیمی فائنل یادگار تھا بد قسمتی سے وہ میچ ہار گئے تھے اب بہت عرصے بعد قذافی اسٹیڈیم جاؤں گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں