گلوگارہ شگفتہ اعوان کی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی خواہش پوری

گلوگارہ شگفتہ اعوان کی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی خواہش پوری

لاہور: نیو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ گلوگارہ شگفتہ اعوان کی میچ دیکھنے کی خواہش پوری کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے شگفتہ اعوان کو میچ کا ٹکٹ دے دیا جس پر انہوں نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

گلوکارہ کی قذافی اسٹیڈیم آنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں جہاں وہ اپنا گانا بھی سنائیں گی۔ فائنل میں وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز گلوگارہ شگفتہ اعوان نے پی ایس ایل کی ٹکٹ نہ ملنے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں