فائنل جیتے تو پوری ٹیم ’ٹنڈ‘ کرائے گی ڈیرن سیمی کا اعلان

فائنل جیتے تو پوری ٹیم ’ٹنڈ‘ کرائے گی ڈیرن سیمی کا اعلان

لاہور :پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل جیت گئی تو وہ اور پوری ٹیم سر منڈوائےگی۔ ڈیرن سمی نے شائقین کرکٹ کیلئے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ جیت گئے تو پشاور زلمی کی پوری ٹیم سر منڈوائےگی اور فرنچائز اونر جاوید آفریدی بھی ہمارے ساتھ سر منڈوائیں گے۔


ویڈیو میں ڈیرن سیمی نے کہاکہ زلمی کا مطلب نوجوان ہے مگر وہاب ریاض نوجوان نہیں ڈیرن سیمی نے فیس بک پر فینز کے کمنٹس کے جوابات بھی دئیے۔ ڈیرن سیمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔