پی ایس ایل فائنل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پی ایس ایل فائنل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے تجزیوں اور تبصروں کی بھرمار ہے اور پاکستان میں پی ایس ایل فائنل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹرنیشل طرز کی کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم نے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں اور پی ایس ایل کا آخری معرکہ زبان زد عام ہے۔

شائقین کرکٹ نے اپنے تمام ضروری کام ملتوی کر کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے کے پروگرام بنائے جبکہ عوام کی بڑی تعداد ٹکٹس نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی نظر آ رہے ہیں لیکن براہ راست میچ سے محظوظ ہونے کے لئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کے انتظامات بھی کئے گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ پر تبصروں اور خوشی کے اظہار کے لئے عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا جا رہا ہے اور اس وقت پی ایس ایل کا آخری معرکہ ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

شہری دل کھول کر پی ایس ایل فائنل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں شہری ایونٹ کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لئے دعائیں کیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آ گئی اور فائنل کا دن پاکستان کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں