کمار سنگا کارا کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کمار سنگا کارا کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کا میدان سج گیا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا نے بھی پاکستان میں سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے پاکستانی شائقین کرکٹ فائنل کو بھرپور طور سے انجوائے کریں گے۔


ان کا مزید کہنا تھا لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد شاندار اقدام ہے جو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا باعث بنے گا۔ کمارسنگا کارا نے کہا میری نیک خواہشات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دونوں کیساتھ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں