پشاور زلمی کے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے سب سے بڑے معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے ڈیرن سیمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیوڈ مالان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے ہی اوور میں کامران اکمل نے 3 شاندار چوکے لگاتے ہوئے 12 رنز بنائے جب کہ دوسرے اوور میں ڈیوڈ ملان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بٹورے۔ کوئٹہ گلیڈی کے بولر ایمرٹ نے اپنی شاندار بولنگ سے پشاور کے دونوں اوپنرز کو پریشان کیے رکھا اور آخرکار ڈیوڈ ملان کو 17 رنز پر بولڈ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔

 پشاور زلمی کے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے سب سے بڑے معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے ڈیرن سیمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیوڈ مالان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے ہی اوور میں کامران اکمل نے 3 شاندار چوکے لگاتے ہوئے 12 رنز بنائے جب کہ دوسرے اوور میں ڈیوڈ ملان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بٹورے۔ کوئٹہ گلیڈی کے بولر ایمرٹ نے اپنی شاندار بولنگ سے پشاور کے دونوں اوپنرز کو پریشان کیے رکھا اور آخرکار ڈیوڈ ملان کو 17 رنز پر بولڈ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔