پشاور زلمی کے16اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر112 رنز

11ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد نواز نے سیموئلز کو 19 رنز پر بولڈ کرکے زلمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بیٹنگ کیلیے آئے۔

 پشاور زلمی کے16اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر112 رنز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی کے بولر ایمرٹ نے اپنی شاندار بولنگ سے پشاور کے دونوں اوپنرز کو پریشان کیے رکھا اور آخرکار ڈیوڈ ملان کو 17 رنز پر بولڈ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے زلمی کے بیٹسمنوں کو 9 اوورز تک کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا تاہم 10ویں اوور میں کامران اکمل اور مارلن سیموئلز نے حسن خان کے اوور میں 18 رنز بٹورے لیکن انہوں نے اوور کی آخری گیند پر کامران اکمل کو آؤٹ کردیا، انہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

11ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد نواز نے سیموئلز کو 19 رنز پر بولڈ کرکے زلمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بیٹنگ کیلیے آئے، حسن علی نے اگلے ہی اوور میں خوشدل شاہ کو صرف ایک رنز پر پویلین واپس بھیجا تو شاہد آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے افتخار احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ بڑے شارٹس لگانے میں ناکام رہے جس کی بدولت ابتدائی اوور میں اچھا آغاز کرنے کے باوجود پشاور زلمی بڑا اسکور کرنے میں ناکامی رہی جب کہ ایمرٹ نے پہلے محمد حفیظ کو 12 رنز پر آؤٹ کیا اور اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو بھی پویلین واپس بھیج دیا، انہوں نے 21 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریاد ایمرٹ نے 3، حسن علی 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔