ریحام خان اور شیخ رشید کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت

ریحام خان اور شیخ رشید کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت

لاہور: پا کستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے فائنل کا جادو سر چڑھ کر بول رہاہے ۔ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد نے جلنے والوں کو مزید جلا دیاہے ۔ 

فائنل میں جہاں پاکستان کے ایک کو نے سے لیکر دوسر ے کونے تک شائقین کرکٹ آئے وہیں پر معروف شخصیات نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا ۔

شیخ رشید سے لیکر معروف گلوکاروں اور متعدد  معروف شخصیات کو دیکھا جا سکتاہے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تو نہیں آئے مگر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیئے آگئیں۔

ریحام خان نے سبز رنگ کا دوپٹہ اور چادر لی ہوئی تھی ۔ گیلری  سے میچ دیکھتے ہوئے ریحام خان کی تصویرسوشل میڈیا پر آتے ہیں چھا گئی ۔

عوامی لیڈر شیخ رشید 500روپے کی ٹکٹ کے لے کر عوام کے ساتھ کرسیوں پر بر اجمان دکھائی دیئے گئے ۔