اسد عمر اور مصباح الحق پی ایس ایل کے فائنل میں ساتھ ساتھ

اسد عمر اور مصباح الحق پی ایس ایل کے فائنل میں ساتھ ساتھ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین نے تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے انکار کر دیا تھا تاہم ان کی انتہائی قریبی شخصیات فائنل دیکھنے کے لیے لاہور قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں ۔

ان کے بہت ہی قریبی اور راز دار اسد عمر نے پی ایس ایل میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اسد عمر کی شرکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ۔

ابھی تک ان کی جانب سے کسی کی قسم کی بات تو منظر عام پر نہیں آئی مگر سٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے اسد عمر کو دیکھتے ہیں حیرانگی کا اظہار کیا ہے ۔

واضع رہے کہ اسد عمر  نے مصباح الحق کے ساتھ تصویر بھی اتروائی تھی ۔