فلیگ شپ ریفرنس، طبعیت نا سازی کے باعث نواز شریف کو جانے کی اجازت مل گئی

فلیگ شپ ریفرنس، طبعیت نا سازی کے باعث نواز شریف کو جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس  میں نواز شریف جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

نواز شریف کے وکیل کی جانب سے طبعیت نا سازی کے باعث سابق وزیراعظم کو عدالت سے جانے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ 

استغاثہ کے گواہ عبدالحنان پر خواجہ حارث جرح کریں گے۔ عدالت نے فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں مزید 4 گواہوں کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

نواز شریف ضمنی ریفرنس میں پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تو ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

خیال رہے 15 فروری کو نیب نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز دائر کئے تھے۔

ضمنی ریفرنس میں نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق حسین نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر رہے، العزیزیہ اسٹیل ملز ضمنی ریفرنس میں نیب نے شریف خاندان کی تقاریر اور بیانات کو ریکارڈر کا حصہ بنایا،نیب نے ہل میٹلزاورالعزیزیہ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کی تقاریر کو بھی شامل کیاگیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: خوشحال بلوچستان پروگرام سے لوگوں کی زندگیاں تبدیلی ہو جائینگی ، آرمی چیف

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں