ڈرگ ایکٹ کیخلاف پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹور مالکان کی ہڑتال

ڈرگ ایکٹ کیخلاف پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹور مالکان کی ہڑتال

لاہور: پنجاب کیمسٹ کونسل اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہڑتال کے اعلان کے بعد لاہور میں جزوی طور پر میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔ میڈیکل اسٹورز کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم نہ کیے جانے کے خلاف پنجاب کیمسٹ کونسل اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم لاہور میں ہڑتال کی صورتحال اعلان کے برعکس ہے۔ یہاں مکمل طور پر میڈیکل اسٹور بند نہیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :-ڈرگ پالیسی 2015، حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اس موقع پر میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں ہڑتال کرنے اور دکانیں بند کرنے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔ جو میڈیکل اسٹور کھلے ہیں وہاں پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ کوئی زبردستی دکانیں بند نہ کروا سکے۔

لوہاری گیٹ میں ہول سیل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے بینرز آویزاں کیے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان پریس کلب کے سامنے ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :- ڈاکٹر شیخ اختر حسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ مقرر

دوسری جانب وزیر صحت خوجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ کیمسٹوں کی ملاقات سیاسی مصروفیات کےباعث ملتوی ہوئی تھی۔ ملاقات کے لیے دوبارہ وقت لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں