پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا اور تمام کھلاڑی آرام کریں گے۔

دبئی  انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز کے بعد اگلے 7 میچز شارجہ میں کھیل گئے  جس کے بعد  تمام ٹیمیں شارجہ سے دبئی روانہ ہوں گی جہاں پر ایونٹ کے مزید 9 میچز کھیلے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں ، فہیم اشرف

  ایونٹ کا15واں میچ کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈی کوک اور ڈیوڈ وارنر کی ڈریسنگ روم میں لڑائی کی ویڈیو وائرل
  پی ایس ایل کے سنسنی سے بھرپور میچز میں ملتان سلطانز  اب تک پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہیں ۔ ملتان سلطانز نے 5 میچز کھیل کر 7 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ کراچی کنگز نے بھی اتنے ہی میچز کھیل کر 7 پوائنٹس حاصل کیے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے کراچی کنگز کی پوزیشن دوسرے نمبر پر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پشاور زلمی کی ٹیم نے اپنے 5 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں پشاور زلمی نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ انہیں دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اگر پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کی ٹیم کیخلاف ہونے والے میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست آ جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں