سین ایبٹ نے ڈومیسٹک میچ میں ایک اور بلے باز کو باؤنسر مار کر زخمی کر دیا

سین ایبٹ نے ڈومیسٹک میچ میں ایک اور بلے باز کو باؤنسر مار کر زخمی کر دیا

ملبورن: کرکٹ حلقوں میں سین ایبٹ کے ایک اور بائونسر نے ہلچل مچادی۔ 2014 میں فلپ ہیوز سین ایبٹ کے بائونسر سے ہی موت کے منہ میں پہنچ گئے تھے۔گزشتہ روزمیلبورن میں آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں نیو سائوتھ ویلز کی نمائندگی کرنے والے ایبٹ نے وکٹوریہ کے بیٹسمین ول پوکوسکی کو شارٹ پچ گیند کی جو ان کے سر پر لگی، اس کے ساتھ ہی وہ وکٹ پر گرے ۔

<iframe width="854" height="480" src="https://www.youtube.com/embed/9eGbsWwK6_k" frameborder="0" allow="autoplay; encrypted-media" allowfullscreen></iframe>

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسے ہی باﺅنسر لگا تو وکٹورین بلے باز کریز پر گر گئے اور طبی عملہ دوڑتا ہوا گراﺅنڈ میں پہنچ گیا جس نے انہیں طبی امداد دی لیکن وہ باوجود کوشش کے بھی اپنا توازن قائم نہ کر سکے، اور پھر انہیں گراﺅنڈ سے باہر بھیج لے جایا گیا۔

 تاہم آسٹریلین میڈیا نے ان کی صحت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹسمین ٹھیک ہیں اور ان کو ہسپتال لے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں