پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی کھیلا جائے گا: چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی کھیلا جائے گا: چیئرمین پی سی بی

 کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی  نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ رپوٹرز بار بار پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سوال نہ کرے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔