سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 12 اراکین 'بے وفا' نکلے

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 12 اراکین 'بے وفا' نکلے

پشاور : سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 12 ارا کین نے اپنی پارٹی کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو ووٹ دیئے۔ خیبر پختو نخوا حکومت نے رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 61 میں سے 49 ارکان نے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 12 ارکان نے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے 'کے پی' اسمبلی میں 6 ارکان تھے ، ایک رکن نے 10 اور دوسرے نے 9 ووٹ حاصل کئے، امیدوار جے یو آئی ف نے تحریک انصاف کے 8 ایم پی ایز کا ووٹ حاصل کیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔