دفاعی بجٹ ، چین نے 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا

دفاعی بجٹ ، چین نے 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: china defence budget چین دفاعی بجٹ

بیجنگ:چین نے آئندہ برس کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں دس کھرب یوان (175 ارب ڈالر ) کی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم چیانگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران آئندہ برس کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں دس کھرب یوان (175 ارب ڈالر ) کی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہمسایہ ملک نے آئندہ سال کے لیے اپنی شرح نمو کا ہدف بھی 6.5 فیصد مقرر کیا ہے ، اس اجلاس میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے ملک کے صدر کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ادوار کی شرط ختم کرنے کی تجویز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

کانگریس کی جانب سے اس تجویز کی منظوری کے بعد صدر شی جن پینگ چیئرمین ماؤ کے بعد سب سے طاقتور چینی رہنما بن جائیں گے۔