سعودی عرب: پہلی میراتھن دوڑ مزنہ النصار نے جیت لی

سعودی عرب: پہلی میراتھن دوڑ مزنہ النصار نے جیت لی

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کیلئے پہلی بار میراتھن دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں’’ مزنہ النصار ‘‘نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’’مزنہ النصار ‘‘نے کہا کہ اہل خانہ کی طرف سے میراتھن میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی۔ میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔

مزنہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ 2020 میں اولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ میراتھن ریس میں امریکا، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی خواتین سمیت 1500 خواتین نے حصہ لیا۔