تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے، رانا ثناءاللہ

تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسٹیبلشمنٹ کی ایک غیر جمہوری جماعت ہے جو عوام دوست اور جمہوری قوتوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناللہ نے کہا کہ نواز شریف کو منفی ہتھکنڈوں سے روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں اور آج پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں اکثریتی جماعت ہے اور سینیٹ میں ہمارے ارکان کی تعداد 33 سے بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر جو سینیٹ میں جماعت ہے اس کی 20 نشستیں ہیں جبکہ اس کے بعد 12 نشستوں کے ساتھ ایک جماعت تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔دوہری شہریت کا مسئلہ ، چوہدری سرور میدان میں آگئے 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے ووٹرز کے حساب سے 11 نشستیں ہی تھیں اور میں نے سینیٹ انتخابات والے دن ہی کہہ دیا تھا کہ ہم جنرل نشست کی 7 ویں نشست جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اس نشست پر پی ٹی آئی کے ووٹرز کی تعداد 36 تھی جبکہ ہمارے ووٹ 21 تھے جبکہ ہمارے 2 ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ وہ تحفے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ انہیں دے رہی ہے۔