آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آواران کا دورہ ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آواران کا دورہ ، قبائلی عمائدین سے ملاقات
کیپشن: army cheif general qamar visit balochistan آوارن کا دورہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ ، تربت بلیدہ روڈ کا افتتاح کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ کیا جہاں انھوں نے تربت بلیدہ روڈ کے تعمیراتی کام کا بھی افتتاح کر دیا ۔

آرمی چیف کو سماجی و اقتصادی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ خوشحال بلوچستان کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کی اور امن و امان کے حالات کے بارے میں آگاہی لی ۔