دبئی حکومت نے شہریوں کیلئے زبردست اعلان کر دیا

دبئی حکومت نے شہریوں کیلئے زبردست اعلان کر دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری فیسوں میں آئندہ3سال تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی حکومت کسی بھی قسم کی سرکاری فیسوں میں آئندہ 3سال تک کوئی اضافہ نہیں کرے گی۔یہفیصلہ ابوظہبی میں اماراتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاجس کا مقصد امارات میں معاشی استحکام لانا ہے۔ شہری ومقیم غیر ملکی افراد  کی معاشی اور معاشرتی استحکام کے لئے فیڈرل خدمات کی فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔