پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کے مداحوں کی تعداد22ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچائے ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر پر پریانکا کے مداحوں کی تعداد22ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔اس موقع پر اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے فالوورز کی تعداد 22ملین سے زائد ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیاہے۔