امریکا نے بھارت کیساتھ اہم تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

امریکا نے بھارت کیساتھ اہم تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانےمیں ناکام رہا، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط کے ذریعے بھارت کے خلاف فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

خط میں ٹرمپ نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جبکہ تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانےمیں ناکام رہا جس کے باعث امریکا نے بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ امریکا کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو اشیاء پر ٹیکس سے استثنا حاصل ہے. ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976 سے عمل کیا جا رہا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے۔