پاکستان کو پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے، دفتر خارجہ

پاکستان کو پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے، دفتر خارجہ
کیپشن: پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کیلئے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے، دفتر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کہے۔

48b94ace4c0aa5c30984d9d4a8a941c0

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے۔

دوسری جانب ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کسی سینئر ممبر سے اس قسم کے احمقانہ بیان کو برداشت نہیں کرے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔