27 فروری کو بھارت کراچی اور بہاولپور میں حملہ کرنیوالا تھا

27 فروری کو بھارت کراچی اور بہاولپور میں حملہ کرنیوالا تھا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

لاہور: بھارتی جنگی جنون میں پاکستان کے اہم شہرؤں کو میزائل حملے کی زد میں لاسکتاتھا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت 27 فروری کو پاکستان کے اہم ترین شہروں بہاولپور اور کراچی پر حملہ کر سکتاتھا ۔ گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ بھارت کی طرف 6 سے 9 مقامات پر حملے کی اطلاعات تھیں ۔

حکومتی ذرائع کا کہناتھا کہ اس حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ بھی شامل تھا ، اسرائیل پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا نقصان پہنچانا چا ہتا ہے ۔ پاکستان نے حملے کے بعد اپنی ائیر سپیس بندکی تھی ،تاکہ دشمن کی کوئی بھی چال کامیاب نہ ہوسکے ۔

پاکستان خفیہ ایجنسی نے اس موقع پر اپنی مہارت سےکام لیتے ہوئے حملے سے قبل تمام معلومات حاصل کیں اور پاکستان نے فوری طور پر اس کا سد باب کیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران اس ممکنہ میزائل حملے کے بارے میں بتایا تھا ۔